محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے نئے اوقاتِ کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق نئے اوقات 19 جنوری سے 15 اپریل 2026 تک لاگو ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ سکولوں میں طلبہ کے لیے پیر تا جمعرات اوقات صبح 10 بجے سے 2 بج کر 15 منٹ تک ہوں گے، جبکہ جمعہ کے روز تدریسی اوقات صبح 10 بجے سے 12 بج کر 30 منٹ تک ہوں گے۔
ڈبل شفٹ سکولوں کے لیے نئے اوقات کے مطابق مارننگ شفٹ صبح 10 بجے سے 2 بجے تک اور آفٹر نون شفٹ 2 بج کر 15 منٹ سے 4 بج کر 45 منٹ تک ہو گی۔
اساتذہ کے لیے پیر تا جمعرات کے اوقات میں تیاری، تربیتی سرگرمیاں اور نصابی تیاری شامل کی گئی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اساتذہ کو سی پی ڈی، تربیت اور نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ متبادل ہفتہ (Alternate Saturday) پر بھی اساتذہ کی حاضری لازمی ہوگی۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ نئے اوقاتِ کار کا مقصد طلبہ کی تعلیمی سرگرمیوں کو بہتر بنانا اور اساتذہ کے لیے نصابی تیاری اور تربیت کے مواقع فراہم کرنا ہے، تاکہ تعلیمی معیار میں بہتری لائی جا سکے۔