پیر سے سکول کتنے بجے کھلیں گے؟نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

پیر سے سکول کتنے بجے کھلیں گے؟نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

پنجاب کے سرکاری اسکولوں کے اوقاتِ کار میں اہم تبدیلی کر دی گئی ہے اور نئے شیڈول کا اطلاق 19 جنوری سے 15 اپریل 2026 تک ہوگا،محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں تدریسی اوقات اور اساتذہ کے حاضری کے نئے انتظامات کی تفصیل بیان کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ اسکول پیر تا جمعرات صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بج کر 15 منٹ تک کھلیں گے، جمعہ کے روز تدریسی اوقات صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بج کر 30 منٹ تک ہوں گے تاکہ طلباء اور اساتذہ کے لیے ہفتے کا آخری دن نسبتاً مختصر ہو۔

ڈبل شفٹ اسکولوں میں صبح کی شفٹ صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک جاری رہے گی، جبکہ دوپہر کی شفٹ 2 بج کر 15 منٹ سے شام 4 بج کر 45 منٹ تک ہوگی۔ اس نئے شیڈول کا مقصد تدریسی معیار بہتر بنانا اور طلباء کی تعلیم میں تسلسل کو یقینی بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پرائیویٹ سکولوں کے طلباء کیلئے پریشان کن خبر

نوٹیفکیشن میں اساتذہ کے اوقاتِ کار کے حوالے سے بھی نئے اقدامات کیے گئے ہیں۔ پیر تا جمعرات اساتذہ کی حاضری میں تدریسی تیاری، پیشہ ورانہ تربیت اور ٹریننگ سیشنز شامل کر دیے گئے ہیں تاکہ ان کی تدریسی صلاحیتوں میں بہتری آئے۔

اس کے علاوہ، متبادل ہفتوں میں ہفتہ کے روز بھی اساتذہ کی حاضری لازمی قرار دی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق یہ اقدامات طلباء کی تعلیم میں معیار اور اساتذہ کی پیشہ ورانہ استعداد بڑھانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔محکمہ اسکول ایجوکیشن نے والدین اور طلباء سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ نئے شیڈول کے مطابق وقت پر اسکول پہنچیں اور اساتذہ کی تربیت اور تدریسی تیاری کے لیے تعاون کریں۔محکمہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تمام سرکاری اسکولوں میں وقت کی پابندی اور انتظامات کی نگرانی کی جائے گی تاکہ تعلیم کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *