سانحہ گل پلازہ افسوسناک،مکمل انکوائری کر کے نقصان کا ازالہ کرینگے ، وزیر اعلیٰ سندھ

سانحہ گل پلازہ افسوسناک،مکمل انکوائری کر کے نقصان کا ازالہ کرینگے ، وزیر اعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گل پلازہ میں لگنے والی خوفناک آگ کے بعد متاثرہ عمارت کا 20 گھنٹے بعد دورہ کیا اور صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیامیڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ کل رات 10 بجے کے بعد آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی اور رات 10 بج کر 27 منٹ پر پہلا فائر ٹینڈر موقع پر پہنچا ، اس حادثے میں تقریباً 58 افراد لاپتا ہیں اور گل پلازہ میں چھ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ گل پلازہ ایک بیسمنٹ، گراؤنڈ اور تین منزلہ عمارت پر مشتمل تھی اور آگ تیزی سے پھیلی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آگ بجھانے کے انتظامات عمارت کے اندر مؤثر ہونے چاہئیں تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات کی روک تھام ممکن ہو سکے انہوں نے مزید کہا کہ واقعے کی مکمل انکوائری کی جائے گی اور اگر کسی کی کوتاہی ثابت ہوئی تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے سانحہ گل پلازہ کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں بولٹن مارکیٹ میں ہونے والے سانحے کے بعد تاجروں کو امداد فراہم کی گئی تھی، اسی طرح حکومت گل پلازہ کے متاثرین کے نقصان کا ازالہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں :گل پلازہ میں لگی آگ 19گھنٹے بعد بھی بے قابو،لوگ اپنےپیاروں کے منتظر، پولیس نے ہیلپ لائن قائم کردی

انہوں نے کہا کہ متاثرہ دکانداروں اور ان کے اہل خانہ کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی تاکہ وہ دوبارہ اپنے کاروبار کو بحال کر سکیں اور زندگی کی طرف لوٹ سکیں ۔وزیر اعلیٰ سندھ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس مشکل وقت میں متاثرہ افراد کے ساتھ تعاون کریں اور حکام کو درست معلومات فراہم کریں تاکہ ریسکیو اور امدادی کام بروقت انجام دیے جا سکیں۔

انہوں نے یقین دلایا کہ سندھ حکومت اس سانحے کی تمام پیچیدگیوں اور نقصان کا مکمل ازالہ کرے گی اور اس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ گل پلازہ واقعہ ایک یاد دہانی ہے کہ تجارتی عمارتوں میں فائر سیفٹی اور ہنگامی اخراج کے انتظامات لازمی اور موثر ہونے چاہئیں تاکہ مستقبل میں شہری جان و مال محفوظ رہ سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *