عمران خان نے گنڈا پور سے کہا تھا صوبے پر افغانستان کا قبضہ ہوتا ہے تو ہونے دو فوج کویہاں سے نکالو،جاوید چوہدری کا تہلکہ خیز انکشاف

عمران خان نے گنڈا پور سے کہا تھا صوبے پر افغانستان کا قبضہ ہوتا ہے تو ہونے دو فوج کویہاں سے نکالو،جاوید چوہدری کا تہلکہ خیز انکشاف

سینئر اینکر پرسن اور معروف تجزیہ کار جاوید چوہدری نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کی سکیورٹی صورتحال سے متعلق ایک اہم انکشاف کیا ہے۔ جاوید چوہدری کے مطابق عمران خان سے جب علی امین گنڈاپور نے ایک ملاقات کے دوران صوبے سے فوج نکالنے کے ممکنہ نتائج پر بات کی تو عمران خان کا ردعمل حیران کن اور غیر معمولی تھا۔

جاوید چوہدری کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو کہا کہ اگر خیبر پختونخوا سے فوج کو نکال دیا  گیا تو صوبہ افغانستان کے پاس چلا جائے گا اور  اس پر عمران خان نے جواب دیا کہ اگر صوبہ افغانستان کے پاس چلا جاتا ہے تو جانے دو، لیکن فوج کو یہاں سے نکالو۔

معروف تجزیہ کار کے مطابق یہ گفتگو کسی عوامی جلسے یا بیان کا حصہ نہیں تھی بلکہ ایک نجی اور اندرونی ملاقات کے دوران سامنے آئی۔ جاوید چوہدری نے کہا کہ یہ بات علی امین گنڈا پور نے کچھ لوگوں کو بتائی جس کے بعد یہ ہم تک پہنچی

یہ بھی پڑھیں :علیمہ خان کا یلدہ حکیم کے ساتھ وائرل انٹرویو اے آئی نہیں ہے، جاوید چوہدری نے تہلکہ مچا دیا

 جاوید چوہدری نے کہا کہ اس مؤقف نے ریاستی اور سیاسی حلقوں میں تشویش پیدا کی، کیونکہ خیبر پختونخوا پہلے ہی سکیورٹی چیلنجز اور سرحدی دباؤ کا سامنا کر رہا ہے اور اس طرح کے بیانات کوئی محب وطن نہیں دے سکتا

 یاد رہے کہ اس نوعیت کے خیالات صوبے کی سلامتی، سرحدی تحفظ اور داخلی استحکام کے حوالے سے اہم سوالات کو جنم دیتے ہیں  قومی سلامتی جیسے حساس معاملات پر سیاسی قیادت کے مؤقف کو غیر معمولی اہمیت حاصل ہوتی ہے تاہم اس طرح کے بیانات کوئی ذہنی مریض ہی دے سکتا ہے

تاحال عمران خان یا پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاوید چوہدری کے اس بیان پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم یہ انکشاف ملک میں سکیورٹی، سیاست اور ریاستی اداروں کے کردار پر جاری بحث کو مزید تقویت دے رہا ہے اور عمران خان کےملک دشمن بیانیے کی عکاسی کرتا ہے ۔

editor

Related Articles