ترقی کے منتظر سرکاری ملازمین کے لئے خوشخبری

ترقی  کے منتظر سرکاری ملازمین کے لئے خوشخبری

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کی پری پروموشن کمیٹی کا اجلاس چیئرمین لاہور بورڈ مریم خان کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں افسران و ملازمین کی ترقی سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں چیئرمین لاہور بورڈ مریم خان نے واضح کیا کہ تمام افسران اور ملازمین کی ترقی میں کسی قسم کی تاخیر نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کے لیے سکروٹنی کا عمل بورڈ کے اپنے نظام کے تحت ہوگا اور یہ عمل مکمل طور پر شفاف رکھا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ چار کیٹگریز کے لیے 35 بورڈ افسران اور ملازمین کی ترقی کے لیے متعلقہ بورڈ تشکیل دیا جا چکا ہے۔ چیئرمین کے مطابق کسی بھی اہل ملازم کی ترقی میں رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی اور تمام فیصلے میرٹ کی بنیاد پر کیے جائیں گے۔

مریم خان کا کہنا تھا کہ اہل ملازمین کے لیے ترقی کا راستہ بند نہیں ہوگا کیونکہ یہ ان کا بنیادی حق ہے۔ پری پروموشن کمیٹی کے فیصلوں کی روشنی میں پروموشنز کی جائیں گی اور کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ خطرے میں ، مقامی قیادت کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

اجلاس میں پری پروموشن کمیٹی کے اراکین، سیکرٹری بورڈ اور ترقی کے لیے اہل ملازمین نے شرکت کی۔ اس موقع پر کمشنر لاہور مریم خان نے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی (ڈی پی سی) کے انعقاد کے لیے سیکرٹری بورڈ سے باقاعدہ شیڈول بھی طلب کر لیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *