امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گرین لینڈ سے متعلق سخت مؤقف اور یورپی ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی کے بعد عالمی منڈیوں میں ایک بار پھر بے یقینی اور اتار چڑھاؤ کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اگر امریکا کو گرین لینڈ خریدنے کی اجازت نہ دی گئی تو وہ یکم فروری سے آٹھ یورپی ممالک کی درآمدات پر 10 فیصد اضافی ٹیرف عائد کریں گے، جو یکم جون سے بڑھا کر 25 فیصد کر دیا جائے گا۔ ان ممالک میں ڈنمارک، ناروے، سویڈن، فرانس، جرمنی، نیدرلینڈز، فن لینڈ اور برطانیہ شامل ہیں۔
ماہرین معاشیات کے مطابق اس اعلان سے یورو کرنسی دباؤ کا شکار ہو سکتی ہے جبکہ عالمی منڈیوں میں شدید بے چینی دیکھی جا سکتی ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکا اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی کشیدگی ایک بار پھر شدت اختیار کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں: گرین لینڈ کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں،یورپی ممالک نے ٹرمپ کی ٹیرف دھمکیاں مسترد کردیں

