معروف تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے پی ٹی آئی کی جانب سے ‘ڈٹ کے کھڑا ہے کپتان’ کے بیانیئے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر سیف کو اسی وجہ سے کلیدی عہدوں پر تعین کیئے رکھا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات ہو ں سکے۔
تفصیلات کے مطابق معروف تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان مزاکرات کے عمل کو جاری رکھنے کے لیئے کوشاں ہیں اور انہوں نے بیرسٹر سیف اور علی امین گنڈا پور کو کلیدی عہدوں پر تعین اسی امر کیوجہ سے کیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ یہ بات سب جانتے ہیں کہ عمران خان نے عارف علوی کو لاہور طلب کیا تھا تاکہ وہ فیلڈ مارشل عاصم منیر صاحب کے ساتھ اس کے مزاکرات کروا سکیں۔یہ باتیں زبان زد عام ہیں۔ عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو وزیر اعلیٰ بنایا ہی اسی مقصد کے لیے تھا کہ وہ ایسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مزاکرات کروا سکیں۔
بیرسٹر سیف کو بھی عمران خان نے اسی مقصد کے لیے مشیر وزیر اعلیٰ پختونخواہ لگوایا تھا جبکہ اعظم سواتی اور بیرسٹر گوہر نے بھی مذاکرات سے متعلق انہی خیالات کا اظہار کیا تھا۔تو جب آپ نے ان لوگوں کو مزاکرات کے لیے ہی ان عہدوں پہ لگایا تھا تو پھر انہیں مذاکراتی عمل میں محدود اختیارات نہ دیں۔
مزید پڑھیں: عمران خان آمرانہ ذہنیت رکھتے ہیں، اچکزئی ان کے سیاسی انداز کو فالو نہیں کریں گے، بتول راجپوت

