پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے سالانہ انتخابات میں آزاد ڈیجیٹل کےتجزیہ نگار اور چوٹی کے صحافی عمران وسیم صدر منتخب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے سالانہ انتخابات میں عمران وسیم کے مدمقابل ایکسپریس ٹریبیون کے معروف صحافی حسنات ملک تھے ۔
سینئر تجزیہ نگار و صحافی عمران وسیم 2024 سے آزاد ڈیجیٹل کے ساتھ وابستہ ہیں اور اپنی ماہرانہ رائے، تجزیے اور تبصروں کے ذریعے قارئین و ناظرین کو باخبر رکھتے ہیں۔
عمران وسیم نے انتخابات میں کامیابی پراظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ انشا ءاللہ پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کےممبران نے جس اعتماد کا اظہار کیا اس پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا، پریس ایسوسی ایشن کو مذید مضبوط فعال اور اراکین کی فلاح کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
اس کے علاوہ امانت رضا گشکوری پریس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری جبکہ ابرار استوری نائب صدر، عابد نثار سیکرٹری خزانہ منتخب ہوئے ہیں ۔
انتخابات میں سحرش خان نے سیکرٹری اطلاعات جبکہ زاہد شریف،روف بزمی،سبین شہباز ممبر ایگزیکٹو باڈی منتخب ہوئے ہیں۔