تیار ہوجائیں ! فروری کے آغاز پر عوام کیلئے بڑی خوشخبری

تیار ہوجائیں ! فروری کے آغاز پر عوام کیلئے بڑی خوشخبری

سال 2026 کا فروری لاہور کے باسیوں کیلئے بے حد شاندار ہونیوالا ہے کیونکہ فروری کے ابتدائی دنوں میں طویل تعطیلات سے لطف اندوز ہونے کا بڑا موقع ممکن ہے کیونکہ صوبائی حکومت بسنت کے باعث طویل تعطیلات کے منصوبوں پر غور کر رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 5 فروری بروز جمعرات یومِ کشمیر کی سرکاری چھٹی پہلے ہی طے شدہ ہے، جبکہ اب انتظامیہ کی جانب سے جمعہ کے روز بھی چھٹی دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار تعطیلات پہلے سے موجود ہیں، جس کے باعث لاہور کے شہریوں کو مسلسل چار دن کی چھٹیاں ملنے کا امکان ہے۔

یہ قدم خاص طور پر بسنت کی تقریبات کے دوران شہر میں ہونے والے رش اور ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے تجویز کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بادل گرجنے برسنے کو تیار لیکن کب؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی آگئی

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگر اضافی تعطیلات دی جاتی ہیں تو موٹر سائیکل سواروں کی نقل و حرکت محدود ہوگی، جس سے سیکیورٹی کے انتظامات میں بہتری آئے گی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے امن و امان برقرار رکھنے میں زیادہ مؤثر طریقے سے کام کر سکیں گے۔

یاد رہے کہ لاہور میں اس سال بسنت 6، 7 اور 8 فروری کو منائی جائے گی، اس دوران شہر بھر میں سیکیورٹی اور ٹریفک کی نگرانی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے حکام یہ قدم اٹھانے پر غور کر رہے ہیں جبکہ حتمی فیصلہ منظور ہونے کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب حکومت کا اہم فیصلہ ، سرکاری محکموں میں بڑی پابندی عائد

ادھر شہریوں کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ تعطیلات کے حوالے سے جلد حتمی اعلان کیا جائے تاکہ وہ اپنی مصروفیات اور چھٹیوں کی پیشگی منصوبہ بندی کر سکیں۔

editor

Related Articles