سونے کی قیمتوں کے حوالے سے اہم خبر ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

سونے کی قیمتوں کے حوالے سے اہم خبر ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

ملک میں سونے کی قیمتوں میں تاریخی بلندی کے بعد آج کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سونے کی عالمی و مقامی مارکیٹ میں اونچی اڑان جاری رہی اور گزشتہ روز سونے کے نرخ پہلی بار پانچ لاکھ روپے کی حد عبور کر تے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے۔

آج مارکیٹ میں سونا فی تولہ 800 روپے سستا ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 5 ہزار 562 روپے مقرر کی گئی ہے ، اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد یہ 4 لاکھ 33 ہزار 437 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت پہلی بار 5 لاکھ روپے سے تجاوز کرگئی

دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی سونے کے نرخ نیچے آئے ہیں، جہاں فی اونس قیمت 8 ڈالر کم ہو کر 4832 ڈالر کی سطح پر آ گئی ہے۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے حالانکہ  گزشتہ روز بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد آج چاندی فی تولہ 30 روپے سستی ہو گئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 9904 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور مقامی طلب میں تبدیلی کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں رد و بدل جاری رہنے کا امکان ہے۔

دنیا بھرمیں سونے کے ذخائر کے حوالے سے امریکا پہلے نمبر پرہے جبکہ ایشیا میں یہ اعزاز چین کے پاس ہے، بھارت عالمی سطح پر آٹھویں اورایشیا میں دوسرے نمبر پر ہے، پاکستان عالمی فہرست میں 49 ویں نمبر ہے۔

یہ بھی پڑھیں  : سونے اور چاندی کی قیمتوں نے سارے عالمی ریکارڈ توڑ دیئے

رپورٹ کے مطابق امریکا، جرمنی اور اٹلی سونے کے ذخائر کے حوالے سرفہرست ہیں ، ایشیاء میں چین اور بھارت سونے کے سب سے زیادہ ذخائر رکھتے ہیں ، ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق مختلف ممالک کے مرکزی بینکوں نے 2024ء میں 1,000 میٹرک ٹن سے زائد سونا خریدااور پچھلی دہائی کی اوسط سالانہ خریداری کے تقریباً دگنا کے برابر ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *