ورلڈ اکنامک فورم : وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بن گئے

ورلڈ اکنامک فورم : وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بن گئے

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ڈیووس میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم میں شریک ہیں، جہاں وہ عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

عالمی اقتصادی فورم (world economic Forum) کا سالانہ اجلاس ڈیووس سوئٹزر لینڈ میں جاری ہے، جس میں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکت کی ۔

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عالمی فورم میں شریک عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بنے رہے، اس دوران وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی و خوشگوار ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں۔

وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل کی آذربائیجان کے صدر الہام علیوف، امریکا کے سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو اور سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آلسعود سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

فورم میں شریک رہنماؤں سے وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل کی غیر رسمی ملاقاتوں کے دوران مسکراہٹوں کے تبادلے اور گرمجوشی دیکھنے میں آئی۔ وزیرِ اعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عالمی اقتصادی فورم میں خصوصی خطاب میں  بھی شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں :متحدہ عرب امارات ٹرمپ کے بورڈ آف پیس میں شامل ہونے والا پہلا مسلم ملک بن گیا

واضح رہے کہ ورلڈ اکنامک فورم کا سالانہ اجلاس دنیا بھر سے سیاسی رہنماؤں، کاروباری شخصیات، بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرتا ہے، جہاں وہ عصری جغرافیائی، اقتصادی، سماجی اور ماحولیاتی مسائل پر غور و خوض کیا جاتا ہے۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق اس دورے کا ایک اہم حصہ پاکستان سے متعلق ’بزنس راؤنڈ ٹیبل‘ ہے جس کا مشترکہ اہتمام پاکستان اور ورلڈ اکنامک فورم کر رہے ہیں۔

editor

Related Articles