ڈی جی آئی ایس پی آر کی ونٹر انٹرن شپ پروگرام 2026 میں شریک طلبہ کیساتھ خصوصی نشست

ڈی جی آئی ایس پی آر کی ونٹر انٹرن شپ پروگرام 2026 میں شریک طلبہ کیساتھ خصوصی نشست

ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری نے  ونٹر انٹرن شپ پروگرام 2026 میں شریک طلبہ کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں شرکت کی جس میں قومی سلامتی ، داخلی و خارجی چیلنجز اور نوجوانوں کے کردار پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

خصوصی نشست کے دوران طلبہ  نے کہا کہ معرکہ حق کے دوران جس طرح پاک فوج نے دشمن کے خلاف جرأت و استقامت کا مظاہرہ کیا، اسی طرح آج کے دور میں نوجوانوں کو ڈیجیٹل محاذ پر دشمن کے پروپیگنڈے اور منفی بیانیے کے خلاف مضبوطی سے کھڑا ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : نوجوان نسل کی قومی تربیت کیلئے پاک فوج کے زیر اہتمام آئی ایس پی آر انٹرن شپ پروگرام جاری

طلبہ کا کہنا تھاکہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی ہر معلومات کو بغیر تصدیق قبول نہ کیا جائے بلکہ مستند ذرائع سے تصدیق کرنا ہر باشعور شہری کی ذمہ داری ہے۔

 طلبہ کے مطابق اس نشست کے بعد حق اور باطل میں فرق مزید واضح ہو گیا اور قومی معاملات پر ان کی فہم میں اضافہ ہوا ،  فتنۃ الہند اور فتنۃ الخوارج کے خلاف سب سے مؤثر ہتھیار شعور، تحقیق اور سچائی پر مبنی بیانیہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈی جی آئی ایس پی آرکی کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے اساتذہ اور طلبہ کیساتھ خصوصی نشست

 طلبہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ڈیجیٹل محاذ پر پاکستان کے مثبت بیانیے کے محافظ بن کر قومی مفادات کے دفاع میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

editor

Related Articles