حکومت کا وفاقی پولیس کی استعداد کار بڑھانے کیلئے پاک فوج کی خدمات لینے کا فیصلہ

حکومت کا وفاقی پولیس کی استعداد کار بڑھانے کیلئے پاک فوج کی خدمات لینے کا فیصلہ

حکومت نے اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) کے لئے پاک فوج کے تربیت یافتہ حاضر سروس اہلکاروں کی خدمات حاصل کر لیں۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کے دو میجرز اور16  ایس ایس جی تربیت یافتہ حاضر سروس اہلکاروں کو موجودہ خالی آسامیوں پر ڈیپوٹیشن پر اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا جائے۔

یہ دس ایس ایس جی کمانڈو نیشنل پولیس اکیڈمی میں تعینات کئے جائیں گے، ایس ایس جی کمانڈوز زیرتربیت اے ایس پیز کی ٹریننگ کریں گے۔

دفتر انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کی جانب سے اس ضمن میں مراسلہ جاری کر دیا گیا۔

 آئی سی ٹی پولیس اس وقت امن و امان کی بحالی، جرائم کی روک تھام، جرائم کے خلاف کارروائی اور سیکیورٹی و روٹس ڈیوٹی سمیت کثیر النوع ذمہ داریاں سر انجام دے رہی ہے جس کے لیے اضافی افرادی قوت ناگزیر ہو چکی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *