عوام ہوشیار ! پی ٹی اے نے موبائل خریدنے والوں کو خبردار کردیا

عوام ہوشیار ! پی ٹی اے نے موبائل خریدنے والوں کو خبردار کردیا

پاکستان میں موبائل فونز پر ٹیکس ریلیف کی افواہوں نے صارفین میں خوشی کی لہر دوڑا دی تاہم پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فوری طور پر وضاحت کی کہ ایسی کوئی نئی ہدایات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ٹیکس ریلیف نوٹیفکیشن کو جھوٹا اور گمراہ کن قرار دیا، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ موبائل فونز پر تمام ٹیکسز میں کمی کی گئی ہے اور درآمد کنندگان یا صارفین کے لیے نئے قواعد و ضوابط ہیں۔

مزید پڑھیں:خبردار ! یہ ایک میسج آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ لمحوں میں ہیک کر سکتا ہے

ترجمان پی ٹی اے نے واضح کیا کہ موبائل فونز کے ٹیکسز یا درآمدی قوانین میں کوئی تبدیلی یا ریلیف نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔ اس وائرل پیغام کو بغیر تصدیق کے پھیلانا صارفین اور درآمد کنندگان کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔

پی ٹی اے نے زور دے کر کہا ہے  کہ عوام صرف پی ٹی اے کی سرکاری ویب سائٹ اور تصدیق شدہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ہی معلومات حاصل کریں،  کسی بھی دعوے پر اعتماد کرنا، جو ٹیکس ریلیف کے بارے میں ہو، بالکل غلط ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سیکنڈ ہینڈ موبائل فون خریدنے والے شہریوں کے لیے بڑی خبر

پی ٹی اے کے اس انتباہ کا مقصد صارفین کو گمراہ کن معلومات سے بچانا اور انہیں درست ذرائع سے خبردار کرنا ہے ، شہریوں کو چاہیے کہ وہ موبائل فونز کے ٹیکس یا درآمدی قوانین کے حوالے سے صرف سرکاری پی ٹی اے ویب سائٹ یا تصدیق شدہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اعتماد کریں اور وائرل شدہ پیغامات یا نوٹیفکیشنز پر یقین نہ کریں ، اس طرح صارفین غیر ضروری مشکلات اور مالی نقصانات سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *