خبردار ! یہ ایک میسج آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ لمحوں میں ہیک کر سکتا ہے

خبردار ! یہ ایک میسج آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ لمحوں میں ہیک کر سکتا ہے

واٹس ایپ کا استعمال ہماری روزمرہ زندگی کا حصہ بن چکا ہے اور یہی چیز یکے بعد دیگرے جعلسازی کے طریقوں کو جنم دے رہی ہے ، اس جعلسازی کی شروعات کچھ یوں ہوتی ہے جب آپ کو کسی نمبر سے واٹس ایپ پر ایک پیغام موصول ہوتا ہے جو کہ کچھ یوں ہوتا ہے کہ ‘ہیلو! یہ دیکھیں۔ مجھے آپ کی ایک تصویر ملی ہے۔”

اس پیغام کے ساتھ ایک ویب سائٹ کا لِنک دیا گیا ہوتا ہے تاکہ ہدف بننے والا شخص اس پر کلک کرے ، مختلف ممالک میں حکام نے ’واٹس ایپ گھوسٹ پیئرنگ‘ کے بارے میں خبردار کیا ہے کیونکہ اس کے ذریعے آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کیا جا سکتا ہے۔

بھارت سمیت مختلف ممالک میں واٹس ایپ کے ذریعے اکاؤنٹس ہیک ہونے کے واقعات سامنے آنے کے بعد شہریوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ، نیا زبردست فیچر متعارف

رپورٹس کے مطابق بھارت میں ایک پراسرار میسج کے ذریعے صارفین کو جعلسازی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹس سے محروم ہو چکے ہیں۔

اس جعلسازی کا آغاز ایک سادہ سے پیغام سے ہوتا ہے جو کسی نامعلوم نمبر سے موصول ہوتا ہے،  اس پیغام کے ساتھ ایک ویب سائٹ کا لنک بھی دیا جاتا ہے، جس پر کلک کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے، جیسے ہی صارف اس لنک پر کلک کرتا ہے، اس کا واٹس ایپ اکاؤنٹ خطرے میں پڑ جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ صارفین!، خبردار ’’ایسی کال‘‘ ہرگز نہ اٹھائیں، این سی سی آئی اے کا الرٹ جاری

حکام نے شہریوں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی ذاتی معلومات کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں، خاص طور پر او ٹی پی، پِن کوڈ، سی وی وی نمبر اور واٹس ایپ ویری فکیشن کوڈ کسی بھی صورت میں کسی اجنبی یا نامعلوم شخص کو نہ دیں۔

مزید یہ کہ مشکوک لنکس پر کلک کرنے سے گریز کریں اور فوری طور پر ایسے نمبرز کو بلاک اور رپورٹ کریں۔

سائبر ماہرین کے مطابق آگاہی اور محتاط رویہ ہی ایسے ڈیجیٹل فراڈ سے بچاؤ کا واحد مؤثر ذریعہ ہے۔

editor

Related Articles