عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد قیمتی دھات کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی
قیمت میں 8 ہزار 700 روپے کی کمی ہوئی ہے
، جس کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 24 ہزار 562 روپے پر آ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 7 ہزار 459 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 49 ہزار 727 روپے ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیںَ:پنجاب حکومت 1کھرب 22 ارب روپے کی خطیر رقم سے کیا کرنے جارہی۔تفصیلات آگئیں
دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق چاندی کی فی تولہ قیمت 310 روپے کم ہو کر 8 ہزار 541 روپے تک آ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے، جہاں فی اونس سونا 87 ڈالر سستا ہو کر 5 ہزار 18 ڈالر پر آ گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق عالمی معاشی صورتحال، ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کے رجحانات میں تبدیلی کے باعث سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی نظر آ رہے ہیں اور آئندہ دنوں میں بھی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا امکان برقرار ہے