بنوں: دہشتگردوں کا نوجوان ٹک ٹاکرز پر تشدد، تضحیک آمیز سلوک کرتے ہوئے بال کاٹ دیے

بنوں: دہشتگردوں کا نوجوان ٹک ٹاکرز پر تشدد، تضحیک آمیز سلوک کرتے ہوئے بال کاٹ دیے

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دہشتگردوں نے ایک نوجوان ٹک ٹاکر کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی تضحیک کرتے ہوئے اس کے بال کاٹ دیے۔

ویڈیو میں یہ بھی دیکھا گیا کہ نوجوان کے بارے میں نازیبا گفتگو کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بنوں میں دہشتگردوں کی جانب سے ایک معصوم بچی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ مذکورہ بچی اپنے اہل خانہ کی کفالت کے لیے بھیس بدل کر کام کر رہی تھی تاہم دہشتگردوں نے اسے بھی بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بنوں بیمار باپ کا سہارا بننے نکلی بیٹی خوارجیوں کے بدترین ظلم کا نشانہ بن گئی، چیخوں نے دل ہلاکر رکھ دیے، ویڈیو وائرل

Related Articles