قندھار میں افغان طالبان کی انٹیلیجنس جی ڈی آئی ہیڈکوارٹر پر متعدد حملے، 313 بدری برگیڈ کے ہیڈکوارٹر تباہ

قندھار میں افغان طالبان کی انٹیلیجنس جی ڈی آئی ہیڈکوارٹر پر متعدد حملے، 313 بدری برگیڈ کے ہیڈکوارٹر تباہ

قندھار: افغانستان کے شہر قندھار میں افغان طالبان کی انٹیلیجنس ایجنسی جی ڈی آئی کے ہیڈکوارٹر پر متعدد حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان حملوں میں 313 انٹیلیجنس بدری برگیڈ کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا اور اسے تباہ کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق یہ کارروائی کل ہونے والے ڈرون حملوں کے جواب میں کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق قندھار کے ڈسٹرکٹ 13 میں قائم اس ہیڈکوارٹر کو بھی نشانہ بنایا گیا جو طالبان کی ایک اسپیشل فورسز یونٹ کے لیے بنایا گیا تھا۔ یہ ہیڈکوارٹر طالبان کے سپریم لیڈر ہبت اللہ اخوندزادہ کی ہدایت پر قائم کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق حملوں میں 313 بدری کور اور اسپیشل گارڈز سے متعلق تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: قندھار افغانستان کے اوپر پاک فضائیہ کے جیٹ تیاروں کی نچلی پروازیں، علاقہ گولیوں کی تڑ تڑاہٹ سے گونج اٹھا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *