پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بڑا فیصلہ متوقع ہے، پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کیخلاف میچ نہ کھیلنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے گٹھ جوڑ کے بعد اس بات کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کیخلاف پاکستان میچ نہ کھیلے، وزیراعظم سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کل اہم ملاقات کرینگے۔
ذرائع نے بتایا کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کی جائے یا نہیں، اس سلسلے میں حکومت پاکستان سے اجازت طلب کی جائے گی۔
پاکستانی حکومت اور پی سی بھی کے آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ بنگلادیش کیخلاف نامناسب رویہ پرورلڈ کپ سے دستبردار ہونے پر غور کیا جارہا ہے،
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کرکٹ بورڈ کے سربراہ محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کرکے انھیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پی سی بی کے مؤقف پر اعتماد میں لیا ہے۔
مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کا موقف اصولی ہے، آئی سی سی کے دوہرے معیارکو مسترد کر تے ہیں،محسن نقوی

