محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی

 محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں موسم مزید سرد ہونے کا امکان ہے ، ایران کی جانب سے آنے والا ایک نیا مغربی موسمی نظام بلوچستان میں داخل ہو چکا ہے، جس کے باعث متعدد علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا آغاز ہو گیا ہے۔

بلوچستان کے علاقے  چمن اور اس کے اطراف میں تیز بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے ہیں، جس سے معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے۔ اسی طرح کوئٹہ ، زیارت اور قلات کے پہاڑی علاقوں نے بھی برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ منگل تک یہ سلسلہ برقرار رہنے کا امکان ہے۔، اس دوران بلوچستان کے علاوہ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، اسلام آباد، مری اور گلیات میں بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے، جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی موسم  کے انداز بدلے ہیں ،پنجاب کے دارالحکومت لاہور، ملتان اور دیگر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سردی کی شدت میں مزید اضافہ؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

محکمہ موسمیات نے شہریوں اور مسافروں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے، خاص طور پر پہاڑی علاقوں میں سفر کرنے والوں کو ممکنہ برفباری اور پھسلن کے باعث احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ادھرخیبر پختونخوا میں مزید بارش، بالائی اضلاع میں برفباری کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے ایڈوائزری جاری کردی، پی ڈی ایم اے کے مطابق 25 سے 27 جنوری تک بارش اور برفباری سے سڑکوں کی بندش، لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ ہے۔

ایڈوائزری میں عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز اور سیاحوں کو بالائی علاقوں کا رخ نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *