سونے کی قیمت آسمان پر، عالمی مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم

سونے کی قیمت آسمان پر، عالمی مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت نے ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی ہے اور سرمایہ کاروں کی توجہ سونے کی جانب مزید بڑھ گئی ہے۔

 عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچتے ہوئے 5,097 ڈالر ہو گئی ہے، جو اب تک کی بلند ترین قیمت ہے، صرف ایک دن میں سونے کی قیمت میں 109 ڈالر کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جس نے عالمی مالیاتی منڈیوں میں ہلچل مچادی ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر مہنگائی، جغرافیائی سیاسی کشیدگی اور شرحِ سود سے متعلق غیر یقینی صورتحال نے سونے کو ایک بار پھر محفوظ سرمایہ کاری بنا دیا ہے۔

اسی تناظر میں عالمی مالیاتی ادارے گولڈ مین سیچز نے سونے سے متعلق اپنی تازہ پیشگوئی جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ آنے والے وقت میں سونے کی فی اونس قیمت 5,400 ڈالر کی حد بھی عبور کر سکتی ہے۔

عالمی قیمتوں میں اضافے کے اثرات پاکستان میں بھی واضح طور پر دیکھنے میں آ رہے ہیں جہاں  ملک میں سونے کے نرخ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  : سونے اور چاندی کی قیمتوں نے سارے عالمی ریکارڈ توڑ دیئے

گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 10,900 روپے کا بڑا اضافہ ہوا، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 32 ہزار 62 روپے کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچی۔

صرف سونا ہی نہیں بلکہ چاندی کی قیمتوں میں بھی غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،  پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت 11,428 روپے تک پہنچ گئی ہے، جو اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی معاشی حالات میں بہتری نہ آئی تو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان موجود ہے تاہم عام صارفین اور زیورات کے خریداروں کے لیے یہ صورتحال تشویش کا باعث بنتی جا رہی ہے، کیونکہ بڑھتی قیمتیں خریداری کو مزید مشکل بنا رہی ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *