عمرہ زائرین کیلئے اہم خبر آگئی

عمرہ زائرین کیلئے اہم خبر آگئی

سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کے بہتر تجربے کے لیے ایک نئی مہم ’جائی للعمرہ‘ (عمرہ روانگی) کا آغاز کر دیا ہے۔

 اس مہم کا مقصد زائرین کو مملکت میں عمرہ کے دوران سہولیات، رہنما اصول اور مناسب رویہ کے بارے میں جامع معلومات فراہم کرنا ہے، تاکہ ان کا سفر آسان اور محفوظ ہو۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اقدام سعودی وژن 2030 کے اہداف کے مطابق اٹھایا گیا ہے اور ماہ رمضان کے دوران بڑھتے ہوئے عمرہ زائرین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے۔

ماہ رمضان میں دنیا بھر سے سب سے زیادہ عمرہ زائرین سعودی عرب کا رخ کرتے ہیں، اور رواں برس 1447 ہجری کے آغاز سے اب تک بیرون مملکت سے آنے والے زائرین کی تعداد ایک کروڑ 18 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق مہم ’جائی للعمرہ‘ رمضان کے اختتام تک جاری رہے گی،  اس دوران زائرین کو ڈیجیٹل اور عملی معلومات فراہم کی جائیں گی جو مملکت آمد سے لے کر اپنے ملک واپسی تک کے تمام مراحل کا احاطہ کریں گی۔

 مہم میں نہ صرف عمرہ کے مذہبی و ثقافتی رہنما اصول شامل ہیں بلکہ ایئرپورٹ، بارڈر کراسنگ، ٹرانسپورٹ سٹیشنز، حرمین شریفین میں رہائشی مراکز اور تاریخی و ثقافتی مقامات کے بارے میں بھی معلومات مہیا کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : عمرہ زائرین کے لئے سعودی عرب سے اہم خبر آگئی

خاص بات یہ ہے کہ یہ معلومات زائرین کی سہولت کے لیے چھ سے زیادہ زبانوں میں دستیاب ہوں گی، تاکہ مختلف ممالک سے آنے والے زائرین کو بلا رکاوٹ رہنمائی فراہم کی جا سکے۔

 اس مہم کے تحت ہر زائر کو سفر کے تمام مراحل میں درست اور بروقت معلومات حاصل ہوں گی، جس سے نہ صرف عمرہ کا عمل آسان ہو گا بلکہ زائرین کا تجربہ بھی خوشگوار اور محفوظ بنایا جا سکے گا۔

ماہرین کے مطابق ’جائی للعمرہ‘ مہم نہ صرف زائرین کی سہولت میں اضافہ کرے گی بلکہ سعودی عرب میں عمرہ کے انتظامات کو مزید منظم اور موثر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *