مفت لیپ ٹاپ حاصل کرنے کے خواہشمند طلباء کیلئے بڑی خوشخبری

مفت لیپ ٹاپ حاصل کرنے کے خواہشمند طلباء کیلئے بڑی خوشخبری

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے مفت لیپ ٹاپ اسکیم کے دوسرے مرحلے کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس اسکیم کے تحت صوبے بھر کے طلبہ کو آن لائن درخواست دینے کی سہولت فراہم کی گئی ہے، جس کے ذریعے وہ جدید لیپ ٹاپ حاصل کر سکتے ہیں۔

 اس اقدام کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا اور تعلیمی سرگرمیوں میں ان کی مؤثر معاونت کرنا ہے، تاکہ وہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکیں۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن کے مطابق اس پروگرام میں صوبے کی تمام سرکاری جامعات کے طلبہ شامل ہیں، جبکہ چند منتخب نجی یونیورسٹیوں کے طلبہ کو بھی اس اسکیم کے لیے اہل قرار دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ لیپ ٹاپ اسکیم کو شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر نافذ کیا جا رہا ہے تاکہ مستحق اور قابل طلبہ تک جدید سہولیات پہنچ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں : نئے کرنسی نوٹوں سے متعلق اہم خبر آگئی

اسکیم کے آغاز کے پہلے ہی دن طلبہ کی جانب سے غیر معمولی دلچسپی دیکھنے میں آئی، اور چار ہزار سے زائد آن لائن درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

اسکیم کے تحت فراہم کیے جانے والے لیپ ٹاپ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہوں گے، جن میں 13ویں جنریشن کا Intel Core i7 پروسیسر شامل ہے۔ اس کے علاوہ تیز رفتار کارکردگی کے لیے SSD اسٹوریج اور ملٹی ٹاسکنگ کے لیے ہائی اسپیڈ ریم دی جائے گی۔

تعلیمی ماہرین کے مطابق طلبہ کی جانب سے بھرپور ردِعمل اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ نوجوان طبقہ ٹیکنالوجی کے استعمال اور ڈیجیٹل تعلیم کی اہمیت کو بخوبی سمجھتا ہے۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ لیپ ٹاپ اسکیم سے نہ صرف طلبہ کی تعلیمی کارکردگی بہتر ہوگی بلکہ تحقیق، آن لائن لرننگ اور ہنر مندی کے مواقع بھی بڑھیں گے۔

حکام کے مطابق درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد اہل طلبہ کو مرحلہ وار لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے ، اس پروگرام کے تحت درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 فروری 2026 مقرر کی گئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *