سولر سسٹم استعمال کرنے والوں کے لئے ایک اور بری خبر

سولر سسٹم استعمال کرنے والوں کے لئے  ایک اور بری خبر

ملک بھر میں سولر سسٹم کے ذریعے بجلی پیدا کرنے والے صارفین کے لیے ایک اور بری خبر سامنے آئی ہے، جہاں حکومت نے نیٹ میٹرنگ کے تحت ایکسپورٹ کی جانے والی بجلی کی خریداری قیمت میں مزید کمی کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے سولر صارفین سے خریدی جانے والی بجلی کے یونٹس کی قیمت میں 66 پیسے فی یونٹ کمی کر دی ہے، جس کے بعد فی یونٹ قیمت 27 روپے سے کم ہو کر 25 روپے 32 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اس فیصلے کی باضابطہ منظوری بھی دے دی ہے۔

پاور کمپنیوں کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ رواں ماہ سے صارفین کے بجلی کے بل نئے منظور شدہ ٹیرف کے مطابق تیار کیے جائیں گے۔ اس فیصلے کے نتیجے میں سولر سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کے بجلی بلوں میں ملنے والا کریڈٹ بھی کم ہو جائے گا، جس سے انہیں مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ابتدائی طور پر حکومت سولر صارفین سے 27 روپے فی یونٹ کے حساب سے بجلی خرید رہی تھی، تاہم حالیہ کمی کے بعد سولر صارفین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف صارفین کے مالی فوائد متاثر ہوں گے بلکہ ملک میں سولر انرجی کے فروغ پر بھی منفی اثر پڑ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سولر سسٹم لگوانے والے شہری خبردار ! حکومت کا اہم فیصلہ آگیا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *