پی ایس ایل شائقین کیلئے بری خبر ، اہم کرکٹرز سے متعلق بڑا فیصلہ

پی ایس ایل شائقین کیلئے بری خبر ، اہم کرکٹرز سے متعلق بڑا فیصلہ

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ ایک نئے اور اہم مرحلے میں داخل ہونے جا رہی ہے جہاں کئی نامور کرکٹرز اپنی طویل وابستگی کے بعد فرنچائزز سے جدا ہوتے نظر آئیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کی ریٹینشن پالیسی کو حتمی شکل دے دی ہے، جس کے تحت ٹیموں کو محدود تعداد میں کھلاڑی برقرار رکھنے کی اجازت دی گئی ہے،  دلچسپ امر یہ ہے کہ ابتدائی مشاورت کے باوجود کسی فرنچائز نے اس فیصلے پر باضابطہ اعتراض نہیں کیا۔

اسلام آباد یونائٹیڈ کو اپنے کپتان شاداب خان کو برقرار رکھنے کے لیے بڑے فیصلے کرنا ہوں گے،  ذرائع کے مطابق فرنچائز کو نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، محمد نواز اور عماد وسیم جیسے اہم کھلاڑیوں سے علیحدگی اختیار کرنا پڑے گی۔

 دوسری جانب لاہور قلندرز نے شاہین شاہ آفریدی کو کپتان کے طور پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم اس فیصلے کی قیمت فخر زمان اور حارث رؤف جیسے اسٹار کھلاڑیوں کی صورت میں چکانا پڑے گی۔

پشاور زلمی کو بھی ایک کڑے انتخاب کا سامنا ہے جہاں بابر اعظم اور صائم ایوب میں سے کسی ایک کو ہی ریٹین کیا جا سکے گا،  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی مشکلات بھی کم نہیں، کیونکہ فہیم اشرف، محمد عامر اور ابرار احمد میں سے صرف ایک کھلاڑی کو برقرار رکھنے کی اجازت ہو گی۔

 کراچی کنگز پلاٹینیم کیٹیگری میں صرف حسن علی کو اپنے ساتھ رکھ سکیں گے، جبکہ ملتان سلطانز محمد رضوان کو اپنی ٹیم کا حصہ برقرار رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11 میں کتنے میچز کھیلے جائیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

پی ایس ایل 11 کی خاص بات یہ ہے کہ اس ایڈیشن میں دو نئی ٹیمیں، حیدر آباد اور سیالکوٹ، لیگ کا حصہ بنیں گی۔ نئی فرنچائزز کو مضبوط اسکواڈ بنانے کا موقع فراہم کرنے کے لیے پی سی بی نے قواعد میں نمایاں تبدیلیاں کی ہیں۔ پہلے ہر ٹیم آٹھ کھلاڑی برقرار رکھ سکتی تھی، مگر اب یہ تعداد کم کر کے چار کر دی گئی ہے۔

نئی پالیسی کے تحت پلاٹینیم، ڈائمنڈ، گولڈ اور سلور کیٹیگری سے صرف ایک، ایک کھلاڑی کو ریٹین کیا جا سکے گا۔ ماضی میں مینٹورز، برانڈ ایمبیسڈرز اور رائٹ ٹو میچ جیسے آپشنز کے ذریعے زیادہ اسٹار کھلاڑیوں کو ٹیموں میں برقرار رکھا جاتا تھا، تاہم اب یہ سہولت ختم کر دی گئی ہے۔

پی سی بی نے ریٹینشن کی فہرست کو حتمی شکل دے دی، بعض فرنچائزز نے ابتدا میں اعتراض کا ارادہ کیا تھا تاہم پھر اسے تبدیل کرلیا، اس  فیصلے کے نتیجے میں پی ایس ایل کا آئندہ سیزن شائقین کے لیے مزید سنسنی خیز اور غیر متوقع ثابت ہونے کی توقع ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *