آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سر پر پہنچتے ہی بھارت میں مہلک نیپا وائرس پھیلنے لگا، وبا کے نئے کیسز سامنے آگئے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جانا ہے۔ ایونٹ شروع ہونے سے قبل بھارت میں مہلک نیپا وائرس کے پھیلاؤ کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی بنگال میں نیپا وائرس کے کم از کم 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد ہنگامی طبی اقدامات کے تحت تقریباً 100 افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وائرس سے متاثرہ 5 افراد میں طبی عملے کے ارکان بھی شامل ہیں، جن میں کولکتہ کی 2 نرسیں مبینہ طور پر تشویشناک حالت میں ہیں۔
مہلک وائرس کا یہ پھیلاؤ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دنیا بھر سے متعدد بین الاقوامی ٹیمیں، شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے بھارت پہنچنے والی ہے۔
مزید پڑھیں: انڈر 19ورلڈکپ،پاکستان ٹیم نے بڑی کامیابی حاصل کرلی

