تحریک انصاف سوشل میڈیا کے سربراہ جبران الیاس امریکی سیکریٹ سروس کاایجنٹ ہے ، ڈاکٹر فرحان ورک کا تہلکہ خیز انکشاف

تحریک انصاف سوشل میڈیا کے سربراہ جبران الیاس امریکی سیکریٹ سروس کاایجنٹ ہے ، ڈاکٹر فرحان ورک کا تہلکہ خیز انکشاف

آزاد ڈیجیٹل کے اینکر پرسن ڈاکٹر فرحان ورک نے  انکشاف کیا ہے  کہ تحریک انصاف سوشل میڈیا کے سربراہ جبران الیاس امریکی سیکریٹ سروس کا ایجنٹ ہے  جو پی ٹی آئی کو امریکا سے بیٹھ کر کنٹرول کرتا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فرحان ورک کاکہنا ہے  کہ تحریک انصاف کی جو گرپ ہے وہ نہ علیمہ خان کے پاس ہے نہ کسی اور کے پاس ہے بلکہ ساری گرپ امریکا میں جبران الیاس کے پاس ہے ، اور جبران الیاس وہ ہے جو علیمہ خان کو ڈائریکشن دیتا ہے کہ باجی آپ نے آج یہ بولنا ہے ۔

فرحان ورک نے کہا کہ میں یہ ماننے کیلئے تیار نہیں ہوں کہ یہ باتیں علیمہ خان خود سے کرتی ہیں ، سارے کا ساراکنٹرول امریکا میں جبران الیاس کے پاس ہے ، جبران الیاس  2010 میں یونائیٹڈ سٹیٹ سیکرٹ سروس کیلئے کام کررہا تھا اور  2011 میں اس نے پی ٹی آئی کے پیجز کا کنٹرول سنبھالا اور 2011 سے لے کر 2025 تک پیچھے بیٹھ کر یہ بندہ پوری پی ٹی آئی کو کنٹرول کررہا ہے ، مجھے اس چیز میں رتی تولہ ماشے کا بھی شک نہیں ہے اس میں ۔

یہ بھی پڑھیں: جبران الیاس کا پی ٹی آئی سوشل میڈیا پر کنٹرول، بیرسٹر گوہر خان کی سرزنش

ان کاکہنا تھا کہ انہوں نے ایک اور شیطانی کام  کیا کہ انہوں نے پی ٹی آئی کے دور میں ایک ایپ بنائی رابطہ کے نام سے ، رابطہ ایپ کے پیچھے ساری ایکسس جبران الیاس کے پاس تھی ، اب آپکو پتہ ہے کہ آج کے دور میں موبائل میں جب بھی کوئی ایپ انسٹال ہوتی ہے تو وہ ڈیٹا پوائنٹس اور ڈیٹا مارکرز لگا دیتی ہے جس سے آپ کو باقاعدہ سٹڈی کیا جا سکتا ہے  کہ اس بندے کا انٹرسٹ کیا ہے ، اس کو کیسے manipulate  کیا جاسکتا ہے وہاں سے اس بندے نے پی ٹی آئی کے ایک ایک سپورٹرز کا ڈیٹا نکلوایا ۔

فرحان ورک نے مزید بتایا کہ یہ وہ والا ڈیٹا نہیں ہوتا جو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ  کا ہوتا ہے بلکہ یہ لوگوں کے انٹرسٹ کا ڈیٹا ہوتا ہے ، یہ لوگ کیا سننا چاہتے ہیں ؟  ان کی پرسنیلٹی کے کمزور پوائنٹس کیا ہیں؟  ہم کس جگہ سے ان کو ایکسپولایٹ کرسکتے کہ یہ ہمارے پیچھے آسکتے ہیں ، کیسے ان کے دماغوں کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے ؟ ہم کیسے ان کو ذومبیز بناکر ان سے جی ایچ کیو پر حملے کرواسکتے ہیں، یہ ساری چیزیں آپ کے موبائل سے نکلتی  ، انہوں نے سٹڈی کے  بعد وہ والا کانٹیننٹ بنانا شروع کیا جنہوں نے پی ٹی آئی یوتھ کو متاثر کیا ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *