فیض حمید کے بھائی نجف حمید کیخلاف عدالت نے بڑا فیصلہ جاری کر دیا

فیض حمید کے بھائی نجف حمید کیخلاف عدالت نے بڑا فیصلہ جاری کر دیا

اسپیشل جج سینٹرل ایف آئی اے شاہ رخ ارجمند نے فیض حمید کے بھائی نجف حمید کی ضمانت منسوخی سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے، جس میں استغاثہ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کی ضمانت منسوخ کر دی گئی ہے۔

تحریری فیصلے کے مطابق ملزم نجف حمید پر جعلی رجسٹری اور انتقال درج کرنے کے سنگین الزامات عائد ہیں۔ عدالت کے مطابق مدعی مقدمہ کو ایک کنال زمین منتقل کرنے کے بجائے مبینہ طور پر دھوکہ دہی کے ذریعے 10 مرلہ زمین منتقل کی گئی، جو ریکارڈ کے مطابق جرم کے زمرے میں آتا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزم پر سرکاری عہدے کے غلط استعمال اور ذاتی فائدہ حاصل کرنے کے الزامات بھی عائد ہیں، جو کہ بادی النظر میں ایک سنجیدہ معاملہ ہے اور اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی نےفیض حمید سےبھرپورفائدے اٹھائے،سب کا احتساب ہوگا،محمود مولوی

عدالت نے تحریری فیصلے میں استغاثہ کے مؤقف کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ اصل حقائق تک رسائی اور مؤثر تفتیش کے لیے ملزم کی گرفتاری ضروری ہے۔ فیصلے میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ شکایت کنندہ کے بیان یا کسی ممکنہ سمجھوتے کی بنیاد پر ضمانت جیسی غیر معمولی رعایت نہیں دی جا سکتی۔

تحریری فیصلے کے مطابق ملزم نجف حمید کے خلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت بھی انکوائری جاری ہے، جو معاملے کی سنگینی کو مزید بڑھاتی ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ سرکاری عہدے کا غلط استعمال ایک سنگین جرم ہے، جسے کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ان تمام وجوہات کی بنیاد پر عدالت نے استغاثہ کی جانب سے دائر ضمانت منسوخی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کی ضمانت منسوخ کر دی۔

واضع رہے کہ فیض حمید کے بھائی نجف حمید محکمہ مال پنجاب کے ملازم تھے اور ان پرمتعدد الزامات سامنے آچکے ہیں جن میں انہوں نے اپنے بھائی کے عہدے کا غلط استعمال کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *