سرکاری اور نجی ملازمین کیلئے بڑی خبر آ گئی

سرکاری اور نجی ملازمین کیلئے بڑی خبر آ گئی

خیبر پختونخوا میں سی پی فنڈ اکاؤنٹس کی رجسٹریشن لازمی قرار دیتے ہوئے تنخواہ سے متعلق اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا کے محکمہ خزانہ نے صوبے میں سی پی فنڈ اکاؤنٹس کی رجسٹریشن لازمی قرار دیتے ہوئے تنخواہوں کی ادائیگی کو سی پی فنڈ اکاؤنٹس کی رجسٹریشن سے منسلک کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ وہ تمام ملازمین جو مقررہ تاریخ تک اپنے سی پی فنڈ اکاؤنٹس کی رجسٹریشن مکمل نہیں کریں گے، انہیں نان کمپلائنٹ تصور کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے خوشخبری

نوٹیفکیشن میں خاص طور پر اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ 20 فروری کے بعد اگر کسی ملازم کا سی پی فنڈ اکاؤنٹ رجسٹرڈ نہ ہوا تو اس کی تنخواہ جاری نہیں کی جائے گی۔

محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ سی پی فنڈ رجسٹریشن سے نہ صرف مالیاتی نظم بہتر ہوگا بلکہ مستقبل میں پنشن اور دیگر واجبات کی ادائیگی میں بھی آسانی پیدا ہو گی ،  اس نظام کے ذریعے غیر مستند ادائیگیوں اور ریکارڈ میں غلطیوں پر قابو پایا جا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں : سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی

نوٹیفکیشن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ایڈہاک اور کنٹریکٹ بنیادوں پر کام کرنے والے ملازمین سی پی فنڈ اسکیم کے اہل نہیں ہوں گے۔  اس وضاحت کے بعد ایسے ملازمین کو اس شرط سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے، تاہم مستقل ملازمین کے لیے رجسٹریشن لازمی ہو گی۔

محکمہ خزانہ نے تمام متعلقہ محکموں اور دفاتر کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ماتحت ملازمین کو اس فیصلے سے فوری طور پر آگاہ کریں تاکہ مقررہ وقت سے پہلے رجسٹریشن کا عمل مکمل ہو سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *