امریکی سینیٹ میں ایران جنگ سےمتعلق اہم قراردار منظور

امریکی سینیٹ میں ایران جنگ سےمتعلق اہم  قراردار منظور

امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی روکنے سے متعلق قرارداد منظور کر لی ہے، جسے عالمی سیاسی حلقوں میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکی سینیٹ میں قرارداد کے حق میں 50 جبکہ مخالفت میں 48 ووٹ آئے  جس کے بعد ایوان نے ایران کے خلاف فوجی اقدام کے حوالے سے اختیارات محدود کرنے کی قرارداد منظور کر لی۔

رپورٹس کے مطابق یہ مشترکہ قرارداد رواں ماہ کے آغاز میں امریکی ایوان نمائندگان سے بھی منظور ہو چکی تھی، جبکہ سینیٹ سے منظوری کے بعد اس معاملے کو مزید اہمیت حاصل ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ٹرمپ انتظامیہ کو بڑا دھچکا ،امریکی سینیٹ میں ناکہ بندی ختم ، فوج کو ایران سے ہٹانے کی قرارداد منظور

واضح رہے کہ امریکی سینیٹ میں ری پبلکن پارٹی کو اکثریت حاصل ہے، تاہم اس کے باوجود قرارداد کے حق میں ووٹ آنے کو ایران سے متعلق امریکی پالیسی پر اہم سیاسی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکی قانون سازوں کا مؤقف ہے کہ کسی بھی بڑے فوجی اقدام کے لیے کانگریس کے کردار اور منظوری کو اہمیت دی جانی چاہیے، جبکہ خطے کی صورتحال پر نظر رکھنے والے مبصرین اس فیصلے کو امریکا کی داخلی سیاست اور خارجہ پالیسی کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں۔

editor

Related Articles