ایران کے ساتھ معاملات بہت اچھے جا رہے ہیں ، امریکی صدر

ایران کے ساتھ معاملات بہت اچھے جا رہے ہیں ، امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ہمارے معاملات بہت اچھے جا رہے ، ہم جیت رہے ہیں ایران بہت رعایتیں دے رہا ہے ، ایران نے آبنائے ہرمز میں ٹول ٹیکس نہ لینے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔

 یہ بھی پڑھیں آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی،ا یران اچھا کام کر رہا ہے ، ٹرمپ

نیٹو چیف کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نےکہا کہ ایران جنگ میں نیٹو نے ہمیں بہت مایوس کیا ، میں ایران کے معاملے میں برطانیہ ، اٹلی ، فرانس اور جرمنی سے بہت مایوس ہوں ،انہوں نے کہا کہ یوکرین جنگ نے دفاعی صنعت پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں ۔

 امریکی صر نے کہا ہے کہ صورتحال انتہائی طاقتور انداز میں آگے بڑھ رہی ہے ۔ ہم بہت برتری سے جنگ جیت رہے ہیں ، ایران سکول پر حملے کی رپورٹ ابھی نہیں دیکھی بہت کم امکان ہے کہ ہمارے میزائل ایرانی سکول پر گرے ہوں ۔

 یہ بھی پڑھیں :آبنائے ہرمز میں 60 دن تک کوئی ٹول ٹیکس نہیں ہوگا، یہ ہی لگ سکتا ہے جب امریکا نافذ کرے،ٹرمپ

 امریکی صدر نے ایران کو رقم دینے کی خبروں کی تردید کی ۔انہوں نے کہا کہ ایران ہماری ہر بات مان رہا ہے اگر ہماری بات نہ مانی تو ہم وہی کریں گے جو ہم نے کرنا ہے ، ہمیں ایران کے پیسوں کی ضرورت نہیں ، ایران امریکہ کے کسانوں سے خوراک خریدے ۔

editor

Related Articles