محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے بسنت پر تعطیلات بارے نوٹیفیکیشن کو جعلی قرار دیدیا

محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے بسنت پر تعطیلات بارے نوٹیفیکیشن کو جعلی قرار دیدیا

محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے واضح کیا ہے کہ صوبے بھر کے سکولز یکم فروری سے 10 فروری تک معمول کے مطابق کھلے رہیں گے اور بسنت تہوار کے سلسلے میں یکم فروری سے 10 فروری 2026 تک صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی سکولوں کو بند رکھنے سے متعلق نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل نوٹس میں مبینہ طور پر کہا گیا ہے کہ اسکول “بسنت کی وجہ سے” دس دن کے لیے بند رہیں گے اور پتنگ بازی کی سرگرمیوں کو آسان بنانے کے لیے اسکولوں کی چھتوں کو لیز پر دینے یا نیلام کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

اس حوالے سے محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز، اسکول کے سربراہوں اور دیگر عہدیداروں کو اس حوالے سے واضح ہدایات جاری کی ہیں ۔

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات، جو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر سکولوں کے شیڈول اور تعطیلات کے بارے میں باضابطہ اپ ڈیٹس پوسٹ کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ بسنت سے متعلق سکولوں کی بندش کے حوالے سے کوئی بیان یا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے۔

مزید جانیئے: شبِ برأت پر عام تعطیل کا اعلان

دوسری جانب شبِ برات کے موقع پر سندھ میں تمام تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے،سندھ بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 4 فروری کو بند رہیں گے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن سندھ نے 4 فروری بروز بدھ کو تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا،نوٹیفکیشن کے مطابق شبِ برات (15 شعبان) کے باعث تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ سٹیئرنگ کمیٹی تعلیم کے فیصلے پر 4 فروری کو تعطیل ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں : پنجاب حکومت کا شب برات پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *