عمران خان کی صحت سے متعلق پروپیگنڈا زیادہ کیا جا رہا ہے: محمود اچکزئی

عمران خان کی صحت سے متعلق پروپیگنڈا زیادہ کیا جا رہا ہے:  محمود اچکزئی

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ وہ یہ بات دعوے سے کہہ سکتے ہیں کہ عمران خان کی صحت اتنی خراب نہیں جتنا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کی پولیٹیکل کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کے بعد بیان دیتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہا کہ ہم نے احتجاج کا اعلان کیااور اسی دوران بانی پی ٹی آئی کی بیماری کارکنوں کے ذہنوں میں ڈال دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کسی سے دشمنی نہیں لیکن اصل میں ہمیں ہمارے مقصد سے ہٹایا جارہا ہے۔ محمود اچکزئی نے کہا کہ ہم آزاد الیکشن کمیشن اور عام انتخابات چاہتے ہیں۔ ۔ادارے آئینی حدود میں رہیں اور پاکستان کی تشکیل نو کریں۔

 

مزید پڑھیں: عمران خان کی آنکھ کے معائنے سے متعلق پمز ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رانا عمران سکندر نے تفصیلات بتا دیں

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ میں دعوے سے کہتا ہوں کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت اتنی خراب نہیں جتنا پراپپیگنڈا کیا جا رہا ہے، اصل میں ہمیں ہمارے مقصد سے ہٹایا جا رہا ہے، دکان دار ایک دن کے لیے ہمارے ساتھ تعاون کریں اور 8 فروری کو دکانیں اور کاروبار بند کریں، ٹرانسپورٹ تنظیمیں بھی ہمارا ساتھ دیں۔

انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی بہترین اسٹریٹ موومنٹ چلا رہے ہیں، تحریک انصاف کے کارکنان کی توجہ اس طرف کم ہے۔

سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے کہا کہ کل یا پرسوں ملک کے طول و عرض میں مشعل بردار جلوس ہوں گے، ہم نے نہ کسی کو مارنا ہے اور نہ گالی دینی ہے، ہم آزاد الیکشن کمیشن اور عام انتخابات چاہتے ہیں، جو پارٹی جیتے اقتدار سنبھالے اور دوسری پارٹیاں ایک دوسرے کو معاف کریں۔

انہوں نے کہا کہ آئیں پاکستان کی تشکیل نو کریں، 8 فروری کے بعد اس ابتدا کو انتہا تک لے جائیں گے۔ قائد حزب اختلاف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے دشمنی نہیں لیکن ان سے بھی کہتے ہیں کہ آئین کو آپ نے توڑا ہے، عدالتوں کے پر کاٹے، پیکا آرڈینس لا کر اقدامات کیے۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ آئیں ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر مشعل بردار جلوس نکالیں، ہمارا سلوگن ہے، ہم ظلم مٹانے نکلیں ہیں آو ہمارے ساتھ چلو۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *