کن افراد کے شناختی کا فوری بلاک ہو ں گے ؟ نادرا کا بڑا اعلان

کن افراد کے شناختی کا فوری بلاک ہو ں گے ؟ نادرا کا بڑا اعلان

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے مشکوک شناختی دستاویزات رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائی مزید تیز کر دی ہے، جس کے تحت ہزاروں افراد کو تصدیق کے لیے طلبی کے نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔ نادرا نے واضح کیا ہے کہ مقررہ وقت کے اندر تصدیق کے لیے پیش نہ ہونے والے افراد کے شناختی کارڈ فوری طور پر بلاک کیے جا سکتے ہیں۔

نادرا ریجنل ہیڈ کوارٹر کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں شامل مشکوک شناختی کارڈ ہولڈرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دو ہفتوں کے اندر نادرا بورڈ کے سامنے پیش ہو کر اپنی شناخت اور دستاویزات کی تصدیق مکمل کروائیں۔ حکام کے مطابق مقررہ مدت گزرنے کے بعد عدم تعاون کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کیخلاف بڑا ایکشن،پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کئیے جائیں

ذرائع کے مطابق نادرا نے جعلی یا مشکوک شناختی دستاویزات کے خلاف ملک گیر سطح پر نگرانی اور جانچ کا عمل تیز کر دیا ہے۔ خیبرپختونخوا میں مزید ایک ہزار سے زائد مشکوک شناختی کارڈ رکھنے والے افراد کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پشاور کے 874، چارسدہ کے 192 اور ٹانک کے 81 افراد کو طلبی کے نوٹس بھجوائے گئے ہیں جبکہ تورغر کے 2 اور جہلم کے ایک شہری کو بھی تصدیق کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

نادرا حکام کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈز کے اجرا کے نظام کو شفاف بنانے اور جعلی دستاویزات کے استعمال کی روک تھام کے لیے مسلسل اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ مشکوک ریکارڈ سامنے آنے کی صورت میں متعلقہ افراد کو اپنی شناخت ثابت کرنے کا موقع دیا جاتا ہےتاہم مقررہ وقت میں پیش نہ ہونے پر شناختی کارڈ معطل یا بلاک کیا جا سکتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :کالعدم ایکشن کمیٹی سے وابستہ شرپسندوں کے شناختی کارڈز، پاسپورٹ،بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے اور نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ

حکام کے مطابق اس کارروائی کا مقصد جعلی شناختی دستاویزات کے خاتمے، قومی ڈیٹا کے تحفظ اور شناختی نظام کو مزید محفوظ بنانا ہے تاکہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کے لیے شناختی دستاویزات کے غلط استعمال کو روکا جا سکے۔

editor

Related Articles