کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کیخلاف بڑا ایکشن،پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کئیے جائیں

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کیخلاف بڑا ایکشن،پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کئیے جائیں

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کیخلاف بڑا ایکشن،پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کئیے جائیں،کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی قیاد ت کی جائیدادوں اور اثاثوں کی تفصیلات طلب کمیٹی کے افراد کے نام ای سی ایل میں شامل ہوں گے

کالعدم تنظیم جے اے اے سی کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت اندرون اور بیرون ملک مبینہ سہولت کاروں کے خلاف قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :مظفرآباد سمیت آزادکشمیر بھرمیں کالعدم ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد،حالات معمول کےمطابق رواں دواں

اطلاعات کے مطابق مجوزہ اقدامات کے تحت سہولت کاروں کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کیے جائیں گے، جبکہ کمیٹی کے مبینہ اراکین کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرنے کی تیاری بھی کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ قیادت کی مبینہ جائیدادوں اور اثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئی ہیں۔

ادھر الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ آزاد کشمیر میں انتخابات 27 جولائی کو ہی منعقد ہوں گے اور انتخابات ملتوی ہونے سے متعلق تمام افواہیں بے بنیاد ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی عمل مقررہ شیڈول کے مطابق جاری ہے اور کسی بھی قسم کی غیر یقینی صورتحال یا قیاس آرائی کو اہمیت نہیں دی جانی چاہیے۔

editor

Related Articles