حکومت نے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

حکومت نے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی 6 روپے 37 پیسے فی کلو مہنگی کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کے بعد 11.8 کلوگرام وزنی گھریلو ایل پی جی سلنڈر 75 روپے 21 پیسے مہنگا ہو گیا ہے، جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2667 روپے 40 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔

اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 266 روپے 5 پیسے مقرر کی گئی ہے، جبکہ ان نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: اوگرا نے ملک بھر میں پیٹرول پمپس کی جانچ کے لیے ٹیمیں متحرک کر دیں

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *