وفاقی بجٹ پیش کئے جانے کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

وفاقی بجٹ پیش کئے جانے کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

وفاقی حکومت کی طرف سے 170 کھرب کا بجٹ 7 جون 2024 کو پیش کئے جانے کی توقع ہے۔

مجموعی طورپر 17 ٹریلین روپے سے زائد حجم پر مشتمل آئندہ مالی سال 2024-25 کا وفاقی بجٹ 7 جون کو پارلیمنٹ میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے سے پہلے 7 جون کو ہونے والے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں منظوری بھی لی جائے گی۔ ذرائع وزارتِ خزانہ نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کے خدو خال طے کئے جارہے ہیں اور پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے آئی ایم ایف جائزہ مشن کے ساتھ بھی بجٹ سازی سے متعلق مشاورت ہو رہی ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ اگلے مالی سال کے بجٹ میں ریونیو جنریشن سمیت دیگر اہداف پر بات چیت جاری ہے۔

مزید پڑھیں: سونا مزید سستا ہو گیا

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال 2024- 25 وفاقی اخراجات کا حجم 17 ٹریلین روپے متوقع ہے۔ سود اور قرضوں کی ادائیگیوں کا تخمینہ 9.5 ٹریلین روپے لگایا گیا ہے۔ توانائی کے شعبے میں سبسڈیز کے لئے 800 ارب روپے مختص کئے جائیں گے اور وفاقی ٹیکس ریونیو 11.2 ٹریلین روپے سے زیادہ مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں680 ارب روپے کا ہدف مقرر کئے جانے اور سیلز ٹیکس کی مد میں 3900 ارب روپے ہدف مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔ بجٹ میں نان ٹیکس ریونیو کا ابتدائی تخمینہ 2100 ارب روپے لگایا گیاہے جب کہ پٹرولیم لیوی کی مد میں 1050 ارب روپے سے زائد وصول کرنے کا ہدف متوقع ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *