ملک بھر میں مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ہو ئی ، فی تولہ قیمت 2 لاکھ 42 ہزار 300 روپے پر آگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1200 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 42 ہزار 300 روپے پر آگئی ہے ۔ جبکہ 10 گرام سونا 943 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 7 ہزار 733 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے ۔ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 10 ڈالر کم ہو کر 2349 ڈالر فی اونس ہے۔
یہ بھی پڑھیں:20 کلو کا تھیلا 850 روپے تک سستا ہوگیا
دوسری جانب عالمی منڈی میں گزشتہ 12 روز کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق خام تیل اس وقت تقریبا 82.50 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اس کمی کے بعد 16 مئی سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے۔ابتدائی اندازوں کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں 14 روپے فی لیٹر تک کمی ہوسکتی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی ہوسکتی ہے۔
ذرائع نے یہ بھی اشارہ دیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کی وضاحت آئندہ 2 روز میں کر دی جائے گی۔عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین وزیراعظم کی منظوری کے بعد آئندہ دو دن میں ہو جائے گا۔

