دہشت گرد،سہولت کار اور بیرونی ہینڈلرز، سب کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ،خواجہ آصف

دہشت گرد،سہولت کار اور بیرونی ہینڈلرز، سب کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ،خواجہ آصف

  وزیر دفاع خواجہ آصف نے بلوچستان میں پیش آنے والے دہشتگردی کے حالیہ واقعات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان کارروائیوں کو کسی صورت “حقوق کی جدوجہد” نہیں کہا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ درحقیقت بیرونی سرپرستی میں جاری دہشتگردی ہے، جس کا نشانہ نہ صرف پاکستان بلکہ بلوچستان کے اپنے عوام بھی بن رہے ہیں۔

اپنے جاری کردہ پیغام میں خواجہ آصف نے کہا کہ یہ عناصر نہ تو ترقی کو برداشت کرتے ہیں اور نہ ہی امن کو قبول کرنے کے لیے تیار ہیں۔  یہی وجہ ہے کہ دہشتگرد مزدوروں، مسافروں اور عام شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں تاکہ خوف و ہراس پھیلا کر علاقے کو عدم استحکام سے دوچار کیا جا سکے۔

وفاقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا اصل مقصد ترقیاتی منصوبوں اور روزگار کے مواقع کو تباہ کرنا ہے، تاکہ بلوچستان کے عوام خوشحالی کی طرف نہ بڑھ سکیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہ گروہ منشیات پر مبنی معیشت، بھتہ خوری اور اسمگلنگ جیسے غیر قانونی ذرائع سے مالی مدد حاصل کرتے ہیں اور اسی سرمائے کو دہشتگرد سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :قطر کی بلوچستان میں دہشتگردانہ حملوں کی شدید مذمت

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ یہ عناصر سی پیک جیسے اہم قومی منصوبوں کے خلاف بھی سازشوں میں ملوث ہیں اور سوشل میڈیا کو دہشتگردی کی تشہیر اور نوجوانوں کی بھرتی کے لیے استعمال کر رہے ہیں، جو نہایت تشویشناک امر ہے۔

وفاقی وزیر دفاع نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ریاست پوری طرح پرعزم ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مورال بلند ہے ان کے سہولت کاروں اور بیرونی ہینڈلرز کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور سب کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ پاکستان دشمن عناصر اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے اور بلوچستان میں امن و ترقی کا عمل جاری رہے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *