قطر کی بلوچستان میں دہشتگردانہ حملوں کی شدید مذمت

قطر کی بلوچستان میں دہشتگردانہ حملوں کی شدید مذمت

قطر نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے دہشتگردانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، قطری وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر ہر قسم کے تشدد، دہشت گردی اور مجرمانہ کارروائیوں کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے اور اس کے خلاف عالمی سطح پر اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ قطر پاکستانی عوام، حکومت اور واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہے،قطری وزارتِ خارجہ نے زخمی ہونے والے افراد کے جلد صحتیاب ہونے کے لیے دعا کی بھی ہے۔

قطری حکام نے اس موقع پر زور دیا کہ دہشتگردی کے واقعات نہ صرف متاثرہ افراد بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں اور اس کے خلاف عالمی برادری کو متحد ہو کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں حالیہ دہشتگردانہ حملوں میں سکیورٹی فورسز اور شہریوں نے جان کی قربانیاں دی ہیں، بین الاقوامی ردعمل اور اظہارِ ہمدردی ایسے حملوں کے خلاف عالمی سطح پر یکجہتی کی عکاسی کرتا ہے اور متاثرہ خاندانوں کے حوصلے کو بڑھاتا ہے،قطر کی جانب سے جاری یہ بیان پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور دہشتگردی کے خلاف مشترکہ عزم کی دوبارہ تصدیق بھی سمجھا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *