خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے عاصمہ عالم نے کہا کہ صوبائی حکومت عوامی مسائل کے حل میں تمام پلیٹ فارمز پر ناکام ہو چکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کی بنیادی ضروریات پوری کرنے اور ان کے تحفظ کو یقینی بنانے میں حکومت کی کارکردگی شدید سوالیہ نشان بن چکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی اور امن و امان جیسے سنگین معاملات پر اپنی ذمہ داری قبول کرنے کے بجائے صوبائی حکومت بار بار وفاق پر الزام تراشی کر کے اپنی ناکامی چھپانے کی کوشش کر رہی ہے، جو عوامی توقعات اور زمینی حقائق کے تناظر میں ناقابلِ قبول ہے۔
عاصمہ عالم نے صوبائی حکومت پر زور دیا کہ وہ عوام کے بنیادی حقوق اور سکیورٹی سے متعلق معاملات پر فوری اور مؤثر اقدامات کرے، بصورتِ دیگر عوامی بے چینی میں اضافہ اور سیاسی دباؤ مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔