خیبرپختونخوااسمبلی میں حکمران جماعت میں دراڑ پڑ گئی

خیبرپختونخوااسمبلی میں حکمران جماعت میں دراڑ پڑ گئی

صوبہ ہزارہ سے متعلق قرارداد پر تحریک انصاف کے اندر اختلافات سامنے آ گئے ہیں، جس پر پارٹی دو واضح حصوں میں تقسیم نظر آ رہی ہے۔ رکن صوبائی اسمبلی سجاد بارکوال کا اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے صوبے کا بٹوارا کیا جا رہا ہے جسے وہ کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا پارٹی قیادت اور قائد کو صوبے کی تقسیم سے متعلق کسی بھی فیصلے پر اعتماد میں لیا گیا ہے یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبہ ہزار سے متعلق قرارداد کی بازگشت سنائی دے رہی ہے تاہم وہ اور ان کے ہم خیال ارکان اس قرارداد کی حمایت نہیں کرتے۔

سجاد بارکوال کے مطابق یہ بات انتہائی تشویشناک ہے کہ خیبرپختونخوا کی تقسیم جیسے حساس معاملے پر کسی کو علم ہی نہیں کہ ایسی کوئی قرارداد کب، کہاں اور کس کے کہنے پر پیش یا منظور کی گئی۔اسمبلی سے خطاب کے دوران انہوں نے واضح طور پر سوال کیا کہ آخر کن عناصر نے خیبرپختونخوا کو تقسیم کرنے کا حکم دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں بحیثیت رکن اسمبلی اس بات کا کوئی علم نہیں کہ صوبہ ہزار کے حوالے سے کوئی قرارداد پاس ہوئی ہے یا پیش کی گئی ہے

author

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *