فٹبال میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ایک اور مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، جہاں اب میچ میں استعمال ہونے والی گیند بھی اہم ڈیٹا فراہم کرے گی۔ ایڈیڈاس نےکائنیکسون کے اشتراک سے نئی ٹرائی اونڈا میچ بال متعارف کرائی ہے، جس میں جدید سینسرز نصب کیے گئے ہیں۔
اس اسمارٹ گیند میں موجود سینسرز کھیل کے دوران گیند کی حرکت اور اس سے ہونے والے ہر ٹچ کومیں ریکارڈ کرتے ہیں۔ یہ معلومات اتنی باریک بینی سے جمع کی جاتی ہیں کہ وہ ایسے لمحات بھی ریکارڈ کر سکتی ہیں جنہیں عام کیمرے تیز رفتار کھیل کے دوران واضح طور پر نہیں پکڑ پاتے۔
حاصل ہونے والا ڈیٹا فیفا کے سیمی آٹومیٹڈ آف سائیڈ سسٹم کا حصہ بنتا ہے، جہاں گیند کی معلومات، کھلاڑیوں کی پوزیشن اور مصنوعی ذہانت کو یکجا کرکے ویڈیو اسسٹنٹ ریفریکو زیادہ تیز اور درست فیصلے کرنے میں مدد دی جاتی ہے۔
ماہرین کے مطابق اس ٹیکنالوجی سے آف سائیڈ اور دیگر متنازع فیصلوں میں انسانی غلطی کے امکانات کم ہوں گے، جبکہ ریفریز کو مختصر وقت میں زیادہ درست نتائج حاصل ہوں گے۔
اسمارٹ میچ بال صرف ریفری کے فیصلوں تک محدود نہیں رہے گی بلکہ اس سے حاصل ہونے والا ڈیٹا کوچز، تجزیہ کاروں اور ٹیموں کو کھلاڑیوں کی کارکردگی، گیند کی رفتار اور کھیل کے مختلف پہلوؤں کا مزید گہرائی سے تجزیہ کرنے میں بھی مدد دے گا۔
یہ پیش رفت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ جدید فٹبال میں اب صرف کھلاڑی ہی نہیں بلکہ میچ کا سامان بھی کھیل کے تجزیے اور فیصلوں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔