ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کے لئے اہم خبر

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کے لئے اہم خبر

محکمہ ٹریفک پولیس پنجاب نے تین سالہ میعاد کے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس سمیت دیگر تفصیلات جاری کر دی ہیں، جبکہ ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے عمل کو مزید تیز اور مؤثر بنانے کے لیے عملی اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں، تاکہ ٹریفک قوانین پر بہتر انداز میں عملدرآمد ممکن بنایا جا سکے۔

سرکاری حکام کے مطابق جنوری 2026 کے دوران پنجاب بھر میں ایک لاکھ 24 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔ ان میں 4 لاکھ 40 ہزار سے زائد لرننگ لائسنس، 4 لاکھ سے زائد معمول کے ڈرائیونگ لائسنس اور تقریباً 3 لاکھ 90 ہزار لائسنس کی تجدید شامل ہے۔ اس کے علاوہ 2 ہزار 500 سے زائد شہریوں نے گم شدہ لائسنس کے اجرا کے لیے دوبارہ درخواستیں دیں، جبکہ 4 ہزار 500 سے زائد بین الاقوامی ڈرائیونگ پرمٹس بھی جاری کیے گئے۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے گاڑی چلانا قانوناً جرم ہے، جس پر بھاری جرمانے اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ای-ڈرائیونگ لائسنس کی قانونی حیثیت فزیکل لائسنس کارڈ کے برابر ہے، اور شہری اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔۔

یہ بھی پڑھیں: جمرود میں تحریک انصاف جلسے کی تیاریاں عروج پر، عمران خان کی رہائی کے حوالے سے بڑا اعلان متوقع

محکمہ ٹریفک پولیس کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس کی فیس ایک سالہ لائسنس کے لیے 1,980 روپے مقرر ہے، جس میں 150 روپے ٹیسٹ فیس، کامیابی کے بعد 1,350 روپے فیس اور 480 روپے کورئیر چارجز شامل ہیں، جبکہ تین سالہ ڈرائیونگ لائسنس کی مجموعی فیس 4,680 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ٹریفک پولیس پنجاب کا کہنا ہے کہ شہری اب آسان طریقے سے ای-ڈرائیونگ لائسنس کے لیے بھی درخواست دے سکتے ہیں، جس سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ لائسنس کے اجرا کے عمل میں مزید شفافیت بھی آئے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *