عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

حکومت پنجاب نے بسنت کی خوش کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

اس حوالے سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ 6 فروری اور ہفتہ 7 فروری کو پنجاب میں عام تعطیل ہوگی۔ جمعرات 5 فروری کو ملک بھر میں یوم کشمیر کی چھٹی ہے جبکہ پنجاب کے شہری اتوار کا دن ملا کر 4 دن کی چھٹی منائیں گے۔

واضح رہے کہ اتوار کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا تھا کہ پنجاب میں 5 فروری کو یومِ کشمیر، 6 فروری کو بسنت کی صوبائی تعطیل اور پھر ہفتہ و اتوار کی وجہ سے ایک طویل ویک اینڈ ہوگا۔

مریم نواز نے بیان میں مزید کہا تھا کہ مجھے امید ہے کہ پنجاب بھر کے لوگ اس وقت کو آرام کرنے، تازہ دم ہونے اور ان چھٹیوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلیے استعمال کریں گے۔

مزید پڑھیں: حکومت پنجاب کا 6فروری کی چھٹی سے متعلق اہم اعلان

پنجاب کے عوام کو بسنت کے تہوار کا بے صبری سے انتظار ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور کو بسنت کی مناسبت سے سجا دیا گیا ہے جبکہ تمام سڑکیں روشن ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *