ساف انڈر 20 فٹبال چیمپین شپ میں پاکستان اور بھارت کا ٹکراؤ ہوگا، دونوں روایتی حریف 26 مارچ کو مالدیب کے نیشنل فٹبال اسٹیڈیم میں مد مقابل آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سیاسی گرما گرمی کے باعث کھیل کے میدان میں سرد مہری کا شکار پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک بار پھر مدمقابل آرہی ہیں ،23 مارچ سے4 اپریل تک مالدیپ کی میزبانی میں کھیلے جانے والی ساف انڈر 20 فٹ بال چیمپین شپ میں 7 ممالک کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔
دونوں گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں یکم اپریل کو کھیلے جانے والےسیمی فائنل مقابلوں میں شرکت کی حقدار ہوں گی، اس ٹورنامنٹ کا فائنل3 اپریل 2026 کو کھیلا جائے گا،اس طرح ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کے 3مرتبہ ٹکرانے کا امکان ہے۔