یورپ جانیوالے مہاجرین کی ایک اور کشتی یونان میں حادثے کا شکار، درجنوں افراد خونی لہروں کی نذر

یورپ جانیوالے مہاجرین کی ایک اور کشتی یونان میں حادثے کا شکار، درجنوں افراد خونی لہروں کی نذر

یورپ میں بہتر مستقبل کے سنہرے خواب آنکھوں میں سجائے سفر پر نکلنے والے درجنوں افراد کا خواب اس وقت سمندر کی موجوں میں بہہ گیا جب یونان کے قریب مہاجرین کی ایک کشتی خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق مہاجرین کی کشتی یونانی کوسٹ گارڈ کے ایک جہاز سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم چودہ مہاجرین ڈوب کر جان کی بازی ہار گئے، جبکہ ریسکیو ٹیموں نے چوبیس افراد کو بحفاظت نکال لیا۔

یہ بھی پڑھیں:اٹلی کا پاکستانی طلبا کے لیے بڑا اعلان،ہر ماہ نو سو یورو وظیفہ اور یونیورسٹی کی فیس میں مکمل چھوٹ

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت کشتی میں 35 سے زائد افراد سوار تھے، جبکہ لاپتہ مہاجرین کی تلاش کے لیے سمندر میں سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔ حکام کے مطابق اندیشہ ہے کہ ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کشتی اوور لوڈ تھی اور خراب موسم و غیر قانونی طریقۂ سفر نے حادثے کے امکانات کو بڑھا دیا۔ متاثرہ افراد یورپ پہنچ کر بہتر روزگار اور محفوظ زندگی کی امید لے کر نکلے تھے، مگر ان کا یہ خواب المناک انجام کو پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں:یو اے ای کی طرف سے پاکستانی طلبعلموں کیلئے بڑی پیشکش، فل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان

ماہرین اور انسانی حقوق کے اداروں کے مطابق ہر سال بحیرۂ روم میں غیر قانونی طریقوں سے یورپ جانے کی کوشش میں سینکڑوں افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ اسمگلرز کے ذریعے سفر نہ صرف غیر محفوظ بلکہ جان لیوا ثابت ہو رہا ہے، جس کے باوجود غربت اور بے روزگاری سے تنگ افراد اس خطرناک راستے کا انتخاب کرنے پر مجبور ہیں۔

حکام نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ غیر قانونی ہجرت انسانی جانوں کے لیے شدید خطرہ بن چکی ہے اور ایسے راستے اختیار کرنے والوں کو اکثر اپنی جان کی قیمت چکانا پڑتی ہے۔

editor

Related Articles