سولر صارفین کے لئے بڑی خبر

سولر صارفین کے لئے بڑی خبر

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے نیٹ میٹرنگ صارفین کیلئے نئی بلنگ پالیسی نافذ کر دی ہے، جس کے تحت صارفین کے لیے ایکسپورٹ ریٹ میں 66 پیسے کمی کی گئی ہے۔

نئی پالیسی کے بعد فی یونٹ ایکسپورٹ ریٹ 25.98 روپے سے کم ہو کر 25.32 روپے مقرر کر دیا گیا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی بلنگ پالیسی جنوری 2026 کے بلنگ سائیکل سے نافذ العمل ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ منظور شدہ ڈی جی کپیسٹی سے زائد ایکسپورٹ یونٹس پر پابندی عائد ہوگی، جبکہ اضافی ایکسپورٹ یونٹس کو ڈی جی کپیسٹی کے تناسب سے محدود کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ سی پی 22 کے تحت ایکسپورٹ یونٹس کی ایڈجسٹمنٹ جاری رہے گی، جبکہ نیٹ میٹرنگ صارفین کیلئے ایکسپورٹ ایم ڈی آئی کا درست اندراج لازمی قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سولر سسٹم استعمال کرنے والوں کے لئے ایک اور بری خبر

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *