حکومت کا عوام کے لیے بڑا اعلان

حکومت کا عوام کے لیے بڑا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راجن پور میں خطاب کرتے ہوئے غریب اور نادار افراد کے لیے 3 سے 5 ایکڑ سرکاری زرعی زمین دینے کا اہم اعلان کیا جسے علاقے کے عوام نے خوش آئند قرار دیا،تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ راجن پور کا نقشہ بدلنے کا مشن شروع ہو چکا ہے اور اب اس پسماندہ ضلع میں بھرپور ترقیاتی کام ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ راجن پور ہمیشہ سے نواز شریف اور مریم نواز کے دل کے قریب رہا ہے اور وہ خود بھی یہ خواہش رکھتی تھیں کہ اس خطے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں انہوں نے واضح کیا کہ ماضی میں راجن پور کو نظرانداز کیا گیا، مگر اب ایسا نہیں ہوگا۔

مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پر یہ الزام لگایا جاتا رہا ہے کہ وہ صرف لاہور میں ترقیاتی منصوبے لاتی ہے، مگر حقیقت یہ ہے کہ اب پسماندہ اور دورافتادہ علاقوں کو بھی یکساں ترقی دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :وفاقی حکومت کا کروم بکس تقسیم کرنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ جو لوگ جنوبی پنجاب صوبے کا نعرہ لگاتے رہے، وہ عملی طور پر کچھ نہ کر سکے، جبکہ موجودہ حکومت راجن پور کو بھی لاہور اور اسلام آباد جیسی سہولیات فراہم کر رہی ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ طلبہ اور عام شہریوں کے لیے سستی اور معیاری سفری سہولت حکومت کی ترجیح ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں کو بلاسود قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ زرعی شعبے کو مضبوط بنایا جا سکے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ جو افسران کام نہیں کرنا چاہتے، وہ خود عہدے چھوڑ دیں، کیونکہ حکومت عوامی خدمت میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کرے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *