امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارت میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شریک امریکی ٹیم کی سپورٹ میں آگئے۔
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ان کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ بھارت میں کرکٹ ورلڈ کپ جاری ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیم یو ایس اے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم بہت مضبوط ہے۔
واضح رہے امریکا کی ٹیم کو اپنے پہلے میچ میں بھارت کے خلاف 29 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
امریکی باؤلرز نے بھارت کے تین کھلاڑیون کو صفر پر پویلین کی راہ دکھائی۔
امریکا کی جانب سے شیڈلے وان شالکویک نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے چار کھلایوں کو آؤٹ کیا، ہرمیت سنگھ نے دو جبکہ علی خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔